ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ریسکیو 1122 کے 10 سال مکمل ہونے پرریسکیو 1122 آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈی سی اٹک علی حنان قمر کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ریسکیو 1122 کے 10 سال مکمل ہونے پرریسکیو 1122 آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈی سی اٹک علی حنان قمر کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ریسکیو 1122 کے 10 سال مکمل ہونے پر ریسکیو 1122 آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈی سی اٹک علی حنان قمر کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک ڈاکٹر اشفاق احمد نے ریسکیو 1122 کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایااور ورکنگ کے متعلق بریف کیا ۔تقریب میں ڈی پی او اٹک اور ڈی سی اٹک نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی ایمر جنسی سروسز اور عوامی خدمت کا یہ جذبہ جاری رہنا چاہیے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Sunday, February 9, 2020