پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 10.02.2020
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات پر ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر کی زیر نگرانی آج مورخہ 10.02.2020 پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس , ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر نے پریڈ کی سلامی لینے کے بعد پریڈ کا معائینہ کیا اور جوانوں کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا۔
اسکے بعد مارچ پاس ہوا اور پولیس کے دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, February 10, 2020