ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد عثمان کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں اد ا کر دی گئی ۔

نماز جنازہ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ،ڈی ایس پی فتح جنگ ،ڈی ایس پی صدر اٹک اور ڈی ایس پی حضرو سمیت دیگر پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کے کانسٹیبل محمد عثمان ڈیوٹی کے لیے آ رہے تھے کہ ٹریلر کے ساتھ حادثہ پیش آنے کے وجہ سے شہید ہو گئے جن کی نماز جنازہ 11بجے دن پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی ۔اٹک پولیس کے افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں جنازہ میں شرکت کی ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے متوفی محمد عثمان کے لواحقین سے اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔کانسٹیبل محمد عثمان 13.06.2014کو بطور کانسٹیبل اٹک پولیس میں بھرتی ہوئے۔مرحومحمد عثمان نے اٹک پولیس میں5سال اور 7ماہ سروس کی ۔مرحوم نہایت اچھے اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Wednesday, February 12, 2020