ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ڈی ایس پی فتح جنگ کے ہمراہ ٹریفک حادثہ مں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد عثمان کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کےلیے انکے گھر آمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ کے ہمراہ مورخہ 12.02.2020 کو ٹریفک کے حادثہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد عثمان کے گھر جا کر انکے اہل خانہ سے انکے بیٹے کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھاکہ بحثیت کمانڈر ڈسٹرکٹ پولیس اٹک آپکے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔اٹک پولیس محمد عثمان مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Thursday, February 13, 2020