ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کا معاشرے میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کا معاشرے میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات۔
ضلع بھر میں نماز جمہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے مختلف مساجد میں معاشرے میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کےبارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیےحاضرین مسجد سے خطاب کئے اور حاضرین سے اس موضوع پر گفتگو کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے با عث ہر سال ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور اس سے کہیں زیادہ تعداد زخمی اور معذور ہو جاتی ہے زندگی اللہ کی امانت ہے اور اسکی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اس لیے تیز رفتاری سے اجتناب کریں ،لین ڈسپلن اور ٹریفک سگنل کی پابندی کریں اور غلط پارکنگ سے اجتناب کریں ۔کم عمر بچوں کو گاڑی /موٹر سائیکل نہ چلانے دیں ۔ سڑک پر گاڑی چلاتے وقت ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیں دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ جب تک عوام اس معاملے میں پولیس کا ساتھ نہیں دے گی ٹریفک کے مسائل پر قابو پانا ناممکن ہے ۔ٹریفک کے قوانین و ضوابط پر عمل درآمد کر کے حادثات کی تعداد میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, February 14, 2020