ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا پولیس خدمت مرکز اٹک ،ایمرجنسی پولیس سروس پکار 15 اور کریمینل واچ ونگ کے دفاتر کا سرپرائز وزٹ۔

محکمہ پولسا ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا پولیس خدمت مرکز اٹک ،ایمرجنسی پولیس سروس پکار 15 اور کریمینل واچ ونگ کے دفاتر کا سرپرائز وزٹ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا خدمت مرکز اٹک ،پولیس 15 اور کریمینل واچ ونگ کے دفاترکا سرپرائز وزٹ کیا ۔برانچ انچارجز نے ڈی پی او اٹک کو اپنے دفاتر کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ کیا۔ ڈی پی او اٹک نےپولیس خدمت مرکز میں پنجاب پولیس کی طرف سے ایک چھت تلے فراہم کردہ 13 آن لائن سروسز ، ایمرجنسی پولیس پکار 15 پر پولیس ایمرجنسی کے متعلق فیک / جھوٹی کالز ، ریسپانس ٹائم ،کالر ریکارڈ اور کریمنل واچ ونگ میں عادی مجرمان کے اندراج اور ڈیٹا بیس کے متعلق بریفنگ لی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ضلع اٹک کی عوام کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری ہماری اولین ترجیح ہے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی اور پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے خدمت مراکز ،ایمرجنسی پولیس سروس پکار 15 اور کریمینل واچ ونگ جیسے کمپیوٹرائز ڈیجٹل پروگرام اہم سنگ میل ثابت ہونگے ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, February 14, 2020