ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز ،ایس ایچ اوز ، ایچ آئی یو انچارجز اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

فصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز ،HIU انچارجز اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقا د کیا جس میں ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور کرائم کے بارے میں بریفنگ لی۔دوران میٹنگ جرائم کی شرح اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے پبلک سروس کمیشن کاامتحان پاس کرنے والے تمام پولیس افسران کو تھانہ جات میں تعینات کرنے کا حکم دیا ۔پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک کا کہنا تھاکہ میرٹ کے ذریعے آئے ہوئے پڑھے لکھے پولیس افسران اٹک پولیس کا اثاثہ ہیں۔ تمام پولیس افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری ،خوش اخلاقی اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سر انجام دیں اور عوام الناس کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں ۔ آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق ضلع کے ہر علاقہ تھانہ میں موجود بدمعاشان کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔ منشیات فروش اور جوئے باز اس معاشرے کے ناسور ہیں اور ایسے ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں ۔ تھانہ میں موجود وزٹر رجسٹر پر سائلین کا اندراج کریں ۔وزٹر رجسٹر رکھنے کا مقصد تھانہ میں آنے والے عوام الناس کو ریلیف دینا اور پولیس افسران کے رویے کا جائزہ لینا ہے ۔تھانہ میں وزٹر رجسٹر میں فیک انٹری کا اندراج کرنے والوں کے خلا ف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Saturday, February 15, 2020