ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلع اٹک کو محفوظ بنانے کے لیے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ جبکہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گی

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلع اٹک کو محفوظ بنانے کے لیے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ جبکہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں جگہ جگہ سنیپ چیکنگ جبکہ ضلع کی داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔ ضلع بھر کے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کی گئی۔دوران سنیپ چیکنگ اشخاص کا ریکارڈ جدید سافٹ ووئیر SVAS پر چیک کیا اور گاڑیوں کو جدید سافٹ ووئیر AVLS کے ذریعے چیک کیا۔دوران سنیپ چیکنگ تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ملزم باسط علی ولد محمد اسلم سکنہ راولپنڈی سے اسلحہ ناجائز رائفل 12 معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او اٹک نے تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم کی اس کامیاب کاروائی
پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع میں امن عامہ کو قائم رکھنا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, February 17, 2020