ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیو نے سرکل جنڈ میں دانش سکول جنڈ،فوجی فاؤنڈیشن سکول جنڈ اور پنجاب کالج جنڈ کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کہ خصوصی ہدایات پر حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیو نے سرکل جنڈ میں دانش سکول جنڈ،فوجی فاؤنڈیشن سکول جنڈ اور پنجاب کالج جنڈ کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور مفصل ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی ایس پی جنڈ نے سرکل جنڈ کے داخلی و خارجی راستوں پکٹ خوشحال گڑھ اور دریائی پوسٹ پر ہائی الرٹ رہ کرڈیوٹی سرانجام دینے کے احکامات جاری کیے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, February 18, 2020