محکمہ ہیلتھ کے عملہ کی حفاظت کو فول پروف بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیو مہم کے دوران امن و امان کو بحال رکھنے اور محکمہ ہیلتھ کے عملہ کی حفاظت کو فول پروف بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی پی او اٹک نے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ عملہ اپنی ذمہ داریاں بلاخوف وخطر سرانجام دیتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکیں۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Wednesday, February 19, 2020