حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ڈی ایس پی پنڈیگھیب ملک تفصیر نے سرکل پنڈیگھیب میں شین شی آئل اینڈ گیس کمپنی ڈھوک عنایت کا وزٹ

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کہ خصوصی ہدایات پر حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ڈی ایس پی پنڈیگھیب ملک تفصیر نے سرکل پنڈیگھیب میں شین شی آئل اینڈ گیس کمپنی ڈھوک عنایت کا وزٹ کیااور سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور مفصل ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس ایچ او پنڈیگھیب محمد نواز بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی ایس پی پنڈیگھیب ملک تفصیر نے سیکورٹی کمپنی کے اہلکاروں کو سیکورٹی کے متعلق بریف کیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

 
Wednesday, February 19, 2020