ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی اپنے دفتر میں ضلع ہذا کے تمام DSP/SDPOصاحبان سے میٹنگ کی ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی اپنے دفتر میں ضلع ہذا کے تمام DSP/SDPOصاحبان سے میٹنگ کی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی اپنے دفتر میں ضلع ہذا کے تمام DSP/SDPOصاحبان سے میٹنگ کی ۔جس میں DSP /SDPO صاحبان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کو اپنے اپنے سرکل میں کرائم فائیٹنگ اور جدید پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی پی او اٹک نے مختلف شعبوں میں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ضلع میں امن و امان زیر تفتیش مقدمات اور گرفتار مجرمان اشتہاریوں سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے حکم دیا کے زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کیا جائے ۔ اشتہاری مجرمان ،قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے ۔دھاتی ڈور اورپتنگوں کی تیاری ،استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی میں ہر گز تاخیر نہ کی جائے ۔پولیس افسران نیک نیتی اور دیانت داری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے عوام کی بروقت داد رسی کو یقینی بنائیں ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Thursday, February 20, 2020