محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس اٹک کی مؤثر تفتیش سے تھانہ حضرو کے علاقہ جتیال میں ماہ رمضان 14 جون 2018 کو دو عورتوں اور تین بچوں کو باندھ کر ذبح کرنے والا درندہ صفت قاتل کو ماڈل کورٹ اٹک نے پانچ بارسزائے موت سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کے علاقہ جتیال میں دو عورتوں اور تین بچوں کو ہنوک مسیح نے باندھ کر ذبح کردیا تھا جو کہ ڈی پی او صاحب اٹک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس وقت کے ڈی ایس پی حضرو راجہ فیا ض الحق اور HIUانچارج حضرو عظمت حیات کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم ہنوک مسیح ولد بوٹا مسیح سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گرفتار کر کے مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جس کی بنیاد پر ماڈل کورٹ اٹک نے فیصلہ کرتے ہوئے ہنوک مسیح کو دس سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔اٹک پولیس کے اس اقدام کو عوام نے خوب سراہا ہے ۔اٹک پولیس جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کر ے گی۔
ترجمان اٹک پولیس
