ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کا معاشرے میں عدم برداشت ، تشدد اور تحمل کی کمی کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات۔

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کا معاشرے میں عدم برداشت ، تشدد اور تحمل کی کمی کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات۔
ضلع بھر میں نماز جمہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے مختلف مساجد میں معاشرے میں عدم برداشت ، تشدد اور تحمل کی کمی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیےاورحاضرین مسجد سے خطاب کئے اور حاضرین سے اس موضوع پر گفتگو کی کہ ہمارامعاشرہ عدم برداشت اوربے صبری کا شکار ہوتا جارہا ہے جس وجہ سے گلی محلوں اور چوکوں چوراہوں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے اور دنگے فساد روز کا معمول بنتا جا رہا ہے حالانکہ ہمارا دین کامل مذہب اسلام ہمیں صبر اور ثابت قدمی سے اپنے حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے ۔ تمام پولیس افسران نے اس بات پر زور دیا کہ مساجد اور علمائے کرام ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جہاں ہمیں آپس میں مل بیٹھ کر تمام معاملات برداشت تحمل اور صبر سے حل کرنے چاہییں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور خاص طور پر پولیس فتنہ فساد لڑائی جھگڑے اور جلاو گھیراو جیسے اقدامات کرنے والوں کو معاشرے اور عوام کی مدد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ سکے اور انکو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Friday, February 21, 2020