محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفس اٹک میں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر درخواست گزاروں /سائلین کی شکایات کے ازالے اور درخواست لکھ کر دینے کے لیے قائم شدہ “Application Writing Desk” کی کارکردگی جانچنے کے لیے میٹنگ کا انعقاد ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے ، انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام کو کچہری میں موجود پیشہ ور درخواست / اسٹام فروشوں کو پیسے دے کر درخواست لکھوانے کی بجائے ڈی پی اوآفس میں اور تمام ڈی ایس پی ایس ڈی پی اوز کے دفاتر میں قائم شدہ “Application Writing Desk” جہاں پر آنے والے درخواستوں گزاروں کو بلا معاوضہ درخواست لکھ کر دی جاتی ہے کی کارکردگی جانچنے کے لیے ڈی پی او آفس اٹک میں میٹنگ منعقد کی گئی۔جس میں تمام Application /Petition Writers کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ پولیس دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے تمام درخواست گزاروں کو اٹینڈ کیا جائے اور مسئلہ سن کر بلا معاوضہ درخواست لکھ کر دی جائے جس پر متعلقہ پولیس آفیسر کاروائی کرنے کا پابند ہو گا تاکہ عوام کو ہر ممکن فوری ریلیف دیا جاسکے ۔
ترجمان اٹک پولیس
