ڈی ایس پی/یس ڈی پی اوجنڈ اصغر چانڈیو اور ڈی ایس پی/یس ڈی پی او حضرو اسلم ڈوگر نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پرDSP/SDPO جنڈ اصغر چانڈیو اور DSP/SDPO حضرو اسلم ڈوگر نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عوام الناس نے کھلی کچری میں اپنے مسائل و شکایات DSP/SDPO جنڈ اور DSP/SDPO حضرو کے سامنے پیش کیں جن کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ وار کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے.
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, February 21, 2020