ہیڈکانسٹیبل عمران جمشید نمبر 1003 قضائے الہٰی سے وفات پاگئے

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
اٹک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عمران جمشید نمبر 1003 قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈکانسٹیبل عمران جمشید نمبر 1003 قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج شام 6.30 بجے پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اظہر شبیر اور پولیس کے افسران اور ملازمان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نے متوفی عمران جمشید کے لواحقین سے اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔مرحوم عمران جمشید نے اٹک پولیس میں 13 سال سروس کی ۔مرحوم نہایت اچھے اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عمران جمشید مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Saturday, February 22, 2020