تحریک لبیک پاکستان کا اٹک شہر میں ہونے والے جلسہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئ

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات پر تحریک لبیک پاکستان کا اٹک شہر میں ہونے والے جلسہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک اور ایس ایچ او تھانہ صدر تحریک لبیک پاکستان کے سیکورٹی پر تعینات فورس کو چیک کررہے ہیں اور انکو ڈیوٹی کے متعلق بریف بھی کررہے ہیں۔بیریئرز، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ہے۔مشکوک افراد، سامان اور گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔
ترجمان اٹک پولیس