انچارج ٹریفک اٹک سٹی کی جانب سے ویگن اور رکشہ سٹینڈ لاری اڈہ اٹک میں پبلک سروس وہیکل ڈرائیورز کے لیے ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی سپرویژن میں جاری ٹریفک آگاہی مہم کے دوران انچارج ٹریفک اٹک سٹی کی جانب سے ویگن اور رکشہ سٹینڈ لاری اڈہ اٹک میں پبلک سروس وہیکل ڈرائیورز کے لیے ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا اور روڈ سیفٹی ہدایات کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے. جس میں ڈرائیورز کو روڈسیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ دوران لیکچر بتایا گیا کہ اکثر ٹریفک حادثات جارحانہ انسانی رویے کی وجہ سے پیش آتے ہیں. تمام ڈرائیورز نےآگاہی لیکچر کو انتہائی توجہ سے سنا اور آئندہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا. ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Sunday, February 23, 2020