پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اظہر شبیر کی زیر نگرانی آج مورخہ 24.02.2020 پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اظہر شبیر نے پریڈ کی سلامی لینے کے بعد پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا۔اسکے بعد مارچ پاس ہوا اور پولیس کے دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرے۔ جنرل پریڈ کامقصد پولیس کے ٹرن آوٹ اور ڈسپلن بہتری لانا ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, February 24, 2020