انچارج ٹریفک اٹک سٹی انسپکٹر محمد عثمان کی جانب سے پریسیڈنٹ سکول اینڈ کالج فتح جنگ روڈ اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی سپرویژن میں جاری ٹریفک آگاہی مہم کے دوران انچارج ٹریفک اٹک سٹی انسپکٹر محمد عثمان کی جانب سے پریسیڈنٹ سکول اینڈ کالج فتح جنگ روڈ اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا اور روڈ سیفٹی ہدایات کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے. جس میں طلباء و طالبات کو روڈسیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ طلباء و طالبات کو پیدل چلنے کے دوران ہدایات،ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ استعمال کے فوائد، ون وے ڈرائیونگ، اوورسپیڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا ۔ دوران لیکچر بتایا گیا کہ اکثر ٹریفک حادثات جارحانہ انسانی رویےکی وجہ سے پیش آتے ہیں، کالج کے طلباء کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ کس طرح وہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں.
طلباء و طالبات نے آگاہی لیکچر کو انتہائی توجہ سے سنا اور آئندہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا.
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, February 25, 2020