ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کا جھوٹی گواہی کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات۔

پنجاب پولیس ضلع اٹک (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کا جھوٹی گواہی کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات۔ ضلع بھر میں نماز جمہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے مختلف مساجد میں جھوٹی گواہی کے متعلق حاضرین مسجد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی گواہی دینا بہت بڑا سماجی اور اخلاقی جرم ہے ۔جھوٹی گواہی نہ صرف قانون کے تحت قابل گرفت ہے بلکہ جھوٹی گواہی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے شہادت حق کو چھپانے سے منع فرمایا ہے اور بتا یا کہ یہ کام وہی کرتا ہے جس کا دل گناہ سے آلودہ ہو-ایسا شخص جو جھو ٹی گواہی دے کسی صورت بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے ۔ شہادت صرف اللہ کی رضا کے لیے دینی چاہیے اور اس بات کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے کہ اس کی زدمیں کون آتا ہے۔شہادت خواہ اپنی ذات سے متعلق ہو یا اپنے کوئی بھی قریب کےرشتہ داروں سے متعلق ہوشہادت حق سے گریز نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی امیر کی طرف داری کرنی چاہیے اور نہ کسی غریب پر ترس کھانا چاہیے بلکہ حق بات کہنے سے کسی صورت منحرف نہیں ہونا چاہیے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, February 28, 2020