محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی پی او اٹک نے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر 24/7سنیپ چیکنگ کا حکم دے دیا کسی بھی قسم کا مشتبہ وہیکل ضلع میں داخل ہو گیا تو سنیپ چیکنگ کے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی،ضلع بھر کی سنیپ چیکنگ کی مانیٹرنگ میں خود کروں گا،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکلز کی حدود میں آنے والے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کے ذمہ دار ہوں گے،اسی طرح ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں سنیپ چیکنگ کے ذمہ دار ہوں گے،انہوں نے کہا کہ سنیپ چیکنگ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے پاس جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے ذرائع موجود ہونے چاہییں تاکہ کسی بھی مشکوک شخص یا وہیکل کے گزرنے کی صورت میں اس کی موقع پر تصدیق کی جا سکے،ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر میں 24/7پولیس کا گشت بھی ناگزیر ہے،قانون پسند عوام قانون شکنوں کے خلاف پولیس کے پشتی بان ہیں،پولیس مربوط حکمت عملی کے ساتھ گشت کرے،انہیں عوام کی طرف سے بھی قانون شکنوں کے خلاف ایسا تعاون ملے گا جس سے کمیونٹی اور فرینڈلی پولیسنگ کا عملی اظہار ہو گا،
ترجمان اٹک پولیس

