انسپکڑ جنرل پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر کا اغواء برائے تاوان میں ملوث بین الصوبائی اغواء کار گروہ کو گرفتار کرنے اور مغوی عمیر کو بحفاظت بازیاب کرنے پر اٹک پولیس کے افسران میں تعریفی سرٹفیکٹ اور نقد انعام تقسیم ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
انسپکڑ جنرل پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر کا اغواء برائے تاوان میں ملوث بین الصوبائی اغواء کار گروہ کو گرفتار کرنے اور مغوی عمیر کو بحفاظت بازیاب کرنے پر اٹک پولیس کے افسران میں تعریفی سرٹفیکٹ اور نقد انعام تقسیم ۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 17.07.2019کو تھانہ صدر اٹک کے علاقہ مرزا سے 11سالہ بچہ عمیر کو تاوان کے لیے اغواء کیا گیا۔ڈی ایس پی CIAراجہ فیاض الحق،ایس ایچ او صدر اٹک انسپکٹر عابد شاہ،آئی ٹی انچارج سب انسپکٹر جہانزیب خان اور ان کی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروکار لاتے ہوئے مغوی عمیر کواغواء کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرایااور بین الصوبائی اغواء کار گروہ مسعود خان وغیرہ 6کس کو گرفتار کیا۔ملزمان سے تاوان کی رقم،اسلحہ ناجائز اور وقوعہ میں استعمال کی گئی وہیکلز برآمد کیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر نے پولیس افسران کو اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق،انسپکٹر عابد علی شاہ،ایس آئی جہانزیب خان،ایس آئی نبیل احمد،اے ایس آئی صغیر،ہیڈ کانسٹیبل سیف الرحمٰن،کانسٹیبلان ارسلان،شاہد محمود اور مسعودکو تعریفی سرٹیفکیٹ (CC-I)اور نقد انعام سے نوازا۔

ترجمان اٹک پولیس

Saturday, February 29, 2020