آئی جی پنجاب کی ہدایات پر پولیس دفاتر اور تھانوں میں شجرکاری کی جا ری

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ درخت معاشرتی مستقبل ہیں،شجرکاری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا سبب اور ایسا صدقہ جاریہ ہے جو درخت لگانے والے شخص کی نسلوں کے لئے باعث ثواب بنتا ہے،آئی جی پنجاب کی ہدایات پر پولیس دفاتر اور تھانوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے تاکہ یہاں پر آنے والی عوام کو درختوں کی وہ چھاؤں ملے جو ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہو،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس اٹک میں آئی جی پنجاب کی ہدائت پر شروع ہونے والی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگاتے ہوئے کیا،اس موقع پر پولیس افسران اور سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی،ڈی پی او خالد ہمدانی نے کہا کہ دنیا کو اسوقت آلودگی کے جن خطرات کا سامنا ہے اس کا حل پوری دنیا میں شجرکاری کو ہی سمجھا جا رہا ہے،درخت ایک طرف گھنی چھاؤں دے کر آلودگی کے خاتمے کا سبب بنتے ہیں تو دوسری طرف اس سے ماحول میں خوشنما تندیلی آ جاتی ہے،انہوں نے ہدائت کی کہ ضلع بھر کے تمام سرکلز اور تھانوں میں بھر پور انداز میں شجرکاری کی جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے ہم بھی اپنا حصہ ڈال سکیں
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

   

Saturday, February 29, 2020