ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ حساس تنصیبات کی سیکورٹی کے حوالے سےسخت ہدایات

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ حساس تنصیبات کی سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے،جی ٹی روڈ کو قانون شکنوں سے محفوظ بنانے کے لئے پولیس کا24/7گشت ضروری ہے،دونوں معاملات میں روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی چیکنگ میں خود کروں گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں حسن ابدال اور حضرو پولیس سرکلز کے افسران نے شرکت کی،ڈی پی او نے پی اے سی کامرہ کی سیکورٹی کے حوالے سے گراس روٹ لیول پر تفصیلی بریفنگ لی،انہوں نے کہا کہ حساس تنصیبات کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو اسی ایس او پی کی تحت سیکورٹی دینا ہو گی جس کا تقاضاقانون کرتا ہے ان اہلکاروں کو وہ تمام سہولیات بھی دی جائیں گی جو ان کی ڈیوٹی کے حوالے سے ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر کسی قسم کی قانون شکنی معاشرتی امن کے لئے ایک خطرہ اور چیلنج بن جاتی ہے،ڈی پی او نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا کہ ہم نے ہر صورت اور ہر قیمت پر جی ٹی روڈ سمیت ضلع کی تمام سڑکات کو ہر حوالے سے محفوظ بنانا ہے،ڈی پی او نے کہا کہ سیکورٹی کے معاملات کے حوالے سے ہمارے پاس بے پناہ وسائل ہیں،وسائل کی کمی کو سیکورٹی معاملات میں بہانہ یا رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا،ڈی پی او نے کہا کہ معاشرتی امن کے حوالے سے سیکورٹی معاملات کے سلسلہ میں ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز 24/7مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی معاملات کے حوالے سے میٹنگ لوں گا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

 

Saturday, February 29, 2020