محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈی پی او کی24/7پولیسنگ جاری،اتوار کو کیمپ آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے محفوظ بنانے کے لئے خصوصی مہم چلانے کاحکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے 24/7پولیسنگ کے تحت اتوار کو چھٹی کے روز اپنے کیمپ آفس میں پولیس افسران کا ایک اجلاس بلایا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ کم سن بچوں کوجنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزمان کسی رو رعائت کے مستحق نہیں،بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہ انہیں عدالتوں سے عبرتناک سزا مل سکے،ڈی پی او نے کہا کہ جب کسی قسم سن بچے یا بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوتی ہے تو انسانیت کانپ کر رہ جاتی ہے،اس طرح کے واقعات اس وقت معاشرتی المیے میں تبدیل ہو جاتے ہیں جب کم سن بچوں یا بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں نے مختلف مصنوعی نقابوں سے اپنے چہرے چھپائے ہوتے ہیں،ہمیں ان وائٹ کالر کریمنلز کو بے نقاب بھی کرنا ہے اور انہیں قانون کے مطابق عدالتوں سے ایسی سزا دلوانا ہیں جو معاشرے کے لئے عبرتناک ہو،ڈی پی او نے کہا کہ کسی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس ایف آئی آر کروانے کی پابند ہے،پولیس فوری طور پر سفاک ملزم کو گرفتارکرے،متاثرہ بچے یا بچی کا میڈیکل کروایا جائے،انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کریمنل کسی سہولت کار کے بغیرایسا گھناؤنا جرم نہیں کر سکتے،سہولت کار بھی جرم میں برابر کا شریک ہے،اس طرح کے جرائم میں پولیس اصل ملزم کے ساتھ ان افراد کو بھی گرفتار کرے جو اس قبیح کام کے لئے ملزم کو سہولیات فراہم کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جنسی درندے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر ایک مشغلے کے طور پر بنواتے ہیں اور پھر انہیں بلیک میلنگ کے لئے استعمال کرتے ہیں،ایسے افراد کے ملزم ہونے کی صورت میں ان سے بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیا جانے والا تمام سامان بر آمد کیا جائے،ڈی پی او نے کہا کہ اس طرح کی سنگین وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے اٹک پولیس کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی تک رسائی دے دی گئی ہے۔ ترجمان اٹک پولیس