وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا دورہ جنڈ کے موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا جلسہ گاہ کا سیکورٹی نقطہ نظر سے وزٹ اور تھانہ جنڈ کا دورہ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا دورہ جنڈ کے موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا جلسہ گاہ کا سیکورٹی نقطہ نظر سے وزٹ اور تھانہ جنڈ کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے چھپڑی گاوں کو سوئی گیس فراہمی کے سلسلہ میں تحصیل جنڈ کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان کے دورے کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیہ کی سربراہی اور سرکل جنڈ کے ایس ایچ اوز کی زیرنگرانی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ڈی پی او اٹک نے تمام افسران اور جوانوں کو سیکورٹی ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔بعدازاں ڈی پی او اٹک نے تھانہ جنڈ کا وزٹ کیا۔فرنٹ ڈیسک اور تھانہ کا ریکارڈ پڑتال کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس پی جنڈ، ایس ایچ او جنڈ اور محرر تھانہ کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔دوران گشت موثر سنیپ چیکنگ کی جائے۔
ترجمان اٹک پولیس