محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ صوبہ سندھ ضلع دادو سے تعلق رکھنے والےخمیسو لنڈ ولد اللہ بخش اور اسکی بیوی جو کہ ایک گھریلو پریشانی کی وجہ سے رات 11 بجے بے یارو مددگار اٹک پولیس سٹیشن پر موجود تھے جن کو راضی خان ولد شیر خان سکنہ شکر درہ اپنے گھر لے گئے اور اگلے دن ان کے مسئلے کی داد رسی کے لیے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کے پاس لےکر آئے جو کہ ڈی پی او اٹک نے ذاتی دلچسپی لے کرسندھ سے تعلق رکھنے والے خاندان کا مسئلہ حل کر وا دیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے راضی خان سکنہ شکر درہ کو اس غریب خاندان کو اپنے گھر میں پناہ دینے اور ان کی مدد کرنے پر اعزازی شیلڈ سے نوازا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ قانون پسند عوام اٹک پولیس کے دوست تھے ،ہیں اور رہیں گے ۔ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھنا اور اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے سے ہی معاشرتی امن کا قیام ممکن ہو سکتا ہے۔ ترجمان اٹک پولیس
