محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ اٹک پولیس نے ماہ فروری کے دوران 2کروڑ4لاکھ70ہزار روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے،منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ایک من ایک من1کلو963گرام چرس اور ایک کلو2سو گرام ہیروئن بر آمد کی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک پولیس کی ماہ فروری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی پی او نے کہا کہ اٹک پولیس نے گزشتہ مہینے کے دوران ایک ایسے ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا جو بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے طور پر کے پی کے اور پنجاب میں وارداتوں کے حوالے سے بدنام ہے،اس گینگ کے گرفتار ارکان سے ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ٹریس ہو رہی ہیں،پولیس نے گزشتہ مہینے کے دوران ریکارڈ اور تیز ترین ریکوری کرتے ہوئے2کروڑ4لاکھ70ہزار روپے کا جو مال مسروقہ بر آمد کیا اسے قانونی طریق کار کے تحت اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے حوالے سے اٹک پولیس پوری طرح سرگرم ہے گزشتہ مہینے کے دوران پولیس نے قمار بازوں سے 21لاکھ 80ہزار روپے کی رقم بر آمد کی،انہوں نے کہا کہ ماہ فروری میں 18خطرناک اشتہاری ملزمان جبکہ30عدالتی مفرور گرفتار ہوئے،منشیات کے خلاف اٹک پولیس کی24/7چلنے والی خصوصی مہم کے دوران پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد کی،ڈی پی او نے کہا کہ ماہ فروری کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بھی بر آمد کیا،ڈی پی او نے کہا کہ تھانوں میں مقدمات کی فوری فری رجسٹریشن کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں،جس کی وجہ سے کمیونٹی اور فرینڈلی پولیسنگ میں اضافہ اور استحکام آ رہا ہے،ڈی پی او نے کہا کہ گزشتہ مہینے سے لاگو ہونے والی اٹک پولیس کی ”قانون پسندوں کو چھیڑو نہیں اور قانون شکنوں کو چھوڑو نہیں“ کی پالیسی کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،ہمیں اپنی کارکردگی میں تسلسل لاتے ہوئے اسے بڑھاتے رہنا ہے،عمدہ کارکردگی پر پولیس والوں کو انعامات جبکہ خراب کارکردگی پر محکمانہ سزائیں ملیں گی۔ ترجمان اٹک پولیس