اٹک پولیس کی بروقت کارروائی،دو ہفتہ قبل دلہن بننے والی لڑکی کو اغواء کرنے والا ایک ملزم گرفتار

اٹک پولیس کی بروقت کارروائی،دو ہفتہ قبل دلہن بننے والی لڑکی کو اغواء کرنے والا ایک ملزم گرفتار،مغویہ بازیاب کروا لی گئی،ملزمان نے فائرنگ کر کے مغویہ کے شوہر کو زخمی کر دیا،ملزمان نے پولیس پر بھی فائرنگ کی،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عبد الرحمن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قصبہ بوٹا کی رہائشی عریج بی بی کی شادی دو ہفتہ قبل محمد ادریس سے ہوئی،لڑکی والدین سے ملنے گئی،جسے واپس لینے اس کا شوہر محمد ادریس گیا،نیو ہٹیاں روڈ پر ملزمان دلاور،شہزاد،خاور اور عنائت اللہ نو بیاہی دلہن عریج بی بی کو اغواء کر لیا مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے مغویہ کا شوہر ادریس زخمی ہو گیا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے گاڑی کا تعاقب کیا ملزمان نے پولیس پر بھی فائرنگ کی پولیس نے دفاعی حکمت عملی کے تحت مغویہ کو بازیاب کروا لیا ایک ملزم دلاور کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان کے زیر استعمال گاڑی قبضہ میں لے لی گئی،ڈی ایس پی نے بتایا کہ لڑکی کے بازیاب ہونے اور ایک ملزم کی گرفتاری سے مغویہ کے خاندان کا کہنا ہے اگر پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو واردات سنگین تر صورتحال اختیار کر سکتی تھی،ڈی پی او نے کامیاب پولیسنگ پر ڈی ایس پی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کی پولیسنگ ہی کمیونٹی اور فرینڈلی پولیسنگ کہلوائے جانے کی حقدار ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس جب بروقت کارروائی کر کے عوام کے مسائل قانون کے مطابق حل کرے گی تو اس سے عوام اور پولیس میں پائے جانیوالے فاصلے کم ہوں گے،قانون پسند عوام پولیس کی پشتی بان بھی بنیں گے اور قانون شکنوں کے حوالے سے انہیں مصدقہ اطلاعات بھی فراہم کریں گے،ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کو جس وقت بھی کسی قسم کی قانون شکنی کی اطلاع ملے تو اسے فوری ریسپانس کرنا ہو گا کیوں کہ فوری ریسپانس سے وارداتیں بھی جلد ٹریس ہوتی ہیں،ملزمان بھی جلد گرفتار ہوتے ہیں اور عوام کو بھی فوری ریلیف ملتا ہے،ڈی پی او نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے باقی ساتھی ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں اس وقوعہ کے فالو اپ اقدامات سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے ترجمان اٹک پولیس