محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
حسا س ادارے کی وردی پہن کر جعلی آفیسر بن کر محبوبہ کو ملنے کے لئے آنے والا ”عاشق“ گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا،
ڈی ایس پی صدر عبد الرحمن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقہ جمعہ آباد ڈھیری خٹک کے رہائشی وقار احمد کی موبائل فون پر اٹک کی ایک لڑکی سے دوستی ہوئی وقار نے خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کیا،لڑکی نے باوردی دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جسے پوری کرنے کے لئے ملزم وقار احمد حساس ادارے کی وردی پہن کر جعلی آفیسر کے روپ میں اٹک آیا،پولیس نے حساس ادارے کے آفیسر کی وردی میں ملبوس شخص کی نگرانی کی،جس کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے جعلسازی کی ساری داستان بتا دی،ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جعلساز مختلف روپ دھار کر سنگین ترین جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں جو معاشرے میں انتشار کا شکار بنتے ہیں ہمیں ایسے جعلسازوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر معاشرے کو ان کی جعلسازیوں سے بچانا ہے،انہوں نے کہا پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے اور ریاست کے حساس اداروں کی یونیفارم پہن کر جعلساز کرنے والوں کے خلاف قانون کا سخت استعمال ناگزیر ہے
ترجمان اٹک پولیس