اٹک پولیس کی بروقت کارروائی،ساڑھے چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.

اٹک پولیس کی بروقت کارروائی،ساڑھے چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.
تھانہ جنڈ کے علاقہ ناڑہ میں ساڑھے 4سالہ بچی ”س“ کو ملزم اسلام بہلا پھسلا کر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی بچی کے شور ڈالنے پر ملزم فرار ہو گیا،وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے جنڈ پولیس کی ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،ڈی پی او کے مسلسل فالو اپ لئے جانے کی وجہ سے پولیس نے ساڑھے چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم اسلام کو وقوعہ کے فوری بعد گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیا جائے انہوں نے کہا کہ کم سن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کسی قسم کی رو رعائت کے مستحق نہیں ایسے جنسی درندوں کو معاشرے کے ساتھ مل کر ہم نے قانون کے مطابق سزا دلوانا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے روزانہ کی بنیاد پر اس مقدمہ کی پراگرس سے آگاہ کیا جائے
ترجمان اٹک پولیس