ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک کا ڈی پی او آفس اٹک کا وزٹ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک کا ڈی پی او آفس اٹک کا وزٹ۔
آر پی او راولپنڈی کا سنگین نوعیت کے مقدمات کے تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ اور ڈی پی او آفس اٹک کی فارمل انسپکشن۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک کو بریفنگ ۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک نے ڈی پی او آفس اٹک کا وزٹ کیا اور دفاتر پولیس کی فارمل انسپکشن کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے آر پی او صاحب راولپنڈی کو بریفنگ دی ۔ آر پی او راولپنڈی نے سنگین مقدمات کے تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔اس موقع پر مدعی مقدمات بھی کرائم میٹنگ میں موجود تھے۔
آر پی او راولپنڈی نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو سنگین نوعیت مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کرنے بالخصوص مقدمات قتل میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور میرٹ پر تفتیش عمل میں لانے کے احکامات صادر کیے ۔
ترجمان اٹک پولیس