اٹک پولیس کی کارکردگی پر ریٹائرڈ ڈی جی آڈٹ کا ڈی پی او کو تہنیتی خط،پولیس کلچرپر فرینڈلی اور کمیونٹی پولیسنگ کا غلبہ واضح طور پر محسوس کیاجا رہا ہے جو کہ تبدیلی کا واضح ثبوت ہے،خط میں پولیس کی تعریف ۔

فتح جنگ میں سول سروس کامن7کے ریٹائرڈڈائیریکٹر جنرل آڈٹ محمد افضل اعوان کے گھر کے باہر چند افراد کی جانب سے کوڑا کرکٹ پھینکے جانے کا واقعہ ہوا،ریٹائرڈ بیوروکریٹ کی طرف سے روکنے پر ملزمان نے لڑائی جھگڑے کی کوشش کی،افضل اعوان نے ڈی ایس پی فتح جنگ نواز سیال کو اطلاع دی جنہوں نے ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے معاملے کو قانون کے مطابق سلجھا کر لڑائی جھگڑے کے وقوعہ کو وقوع پذیر نہیں ہونے دیا،ریٹائرڈ بیوروکریٹ افضل اعوان پولیس کی فوری،فرینڈلی اور کمیونٹی پولیسنگ سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے ڈی پی او کے نام تحریری خط لکھا جس میں واضح طور لکھا گیا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو قانون شکنوں کے ہاتھوں محفوظ رہا،سول سروس کے سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ کے تہنیتی خط کو پولیس کلچر میں تبدیلی کی واضح اور زندہ مثال قرار دیا جا رہا ہے،اس خط کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا ہے جسے عوام میں بے حد سراہا جا رہا ہے
ترجمان اٹک پولیس