اٹک پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، ڈی پی او کے فالو اپ اقدامات کی وجہ سےاغواء قتل ٹریس،رکشہ چھین کر محنت کش ڈرائیور کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار،چھینا جانے والا رکشہ بر آمد کر لیا،اٹک پولیس کی کامیابی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

ایک محنت کش ڈارئیور میاں گل عرف خٹک کو اغواءکے بعد قتل کر کے مقتول کا رکشہ چھین لیا گیا،وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں درج ہوا،ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں اغواء قتل کی سنگین واردات ٹریس کرنے کے لئے ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،ٹیم کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی تک مکمل رسائی دی گئی،ڈی پی او اس واردات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے مسلسل فالواپ اقدامات لیتے رہے،ڈی پی او کی24/7مانیٹرنگ کی وجہ سے پولیس نےاغواء قتل کی اندھی واردات ٹریس کر لی،پولیس نے واردات کے ملزمان حضرت محمد اور عدنا ن کو گرفتار کر کے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول میاں گل عرف خٹک سے چھینا گیا رکشہ بھی بر آمد کر لیا، اغواءقتل کی اندھی واردات کو ٹریس کرنے پر سماجی حلقوں نے ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں اٹک پولیس کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے،اٹک پولیس کی اس کارکردگی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سید خالد ہمدانی نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک پروفیشنل پولیس کمانڈر ہیں،جن کی کمانڈ میں اٹک ضلع میں ایسی وارداتیں بھی ٹریس ہو رہی ہیں جن کی وجہ سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی تھی،ڈی پی او نے اغواء قتل کی اندھی واردات ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزمان کو چالان کیا جائے تاکہ انہیں عدالت سے قانون کی مطابق عبرت ناک سزا مل سکے،انہوں نے کہا کہ مجھے روزانہ کی بنیاد پر اس مقدمہ کی پراگرس سے آگاہ کیا جائے
ترجمان اٹک پولیس