اٹک پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری،ڈی پی او کی24/7مانیٹرنگ کی وجہ سے بین الصوبائی ”پہلوان“ ڈکیت گینگ کا سرغنہ3سال بعد گرفتا

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری،ڈی پی او کی24/7مانیٹرنگ کی وجہ سے بین الصوبائی ”پہلوان“ ڈکیت گینگ کا سرغنہ3سال بعد گرفتار،ملزمان ریکی کر کے ان دوکانوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے جہاں رقم لاکھوں میں ہوتی تھی،گرفتار ڈکیت گینگ کے سرغنہ نے 3سال قبل حضرو میں 20لاکھ سے زائد مالی کی ڈکیتی کی واردات کی تھی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کو ایک بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پولیس نے بین الاصوبائی ”پہلوان“ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو جہانگیر خان کو گرفتار کیا ملزم کی گرفتار راولپنڈی کے علاقہ سے عمل میں آئی،ڈی پی او کو بتایا گیا کہ گرفتار ملزم جہانگیر خان بین الصوبائی ”پہلوان“ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہے یہ گینگ کئی سالوں سے پنجاب کے مختلف اضلاع اور صوبہ خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی سنگین وارداتیں کرتا ہے،اس گینگ میں شامل ملزمان نے اپنے اپنے حصے کا کام بانٹا ہوا ہے،کچھ ملزمان ریکی کر کے ڈکیتی کی واردات کا ٹارگٹ سیٹ کرتے ہیں یہ گینگ ان تجارتی مقامات پر وارداتیں کرتا ہے جہاں پر لاکھوں روپے کی نقدی بیک وقت موجود ہوتی ہے،اسی گینگ نے 2017میں حضرو کے علاقہ میں ایک دوکان پر ڈکیتی کی واردات کی جس کے دوران 20لاکھ سے زائد نقدی چھین لی گئی،واردات کے دوران ملزمان اپنے رنگ لیڈر کو ”پہلوان“ کے نام سے پکارتے تھے،اس گینگ کے کچھ ملزمان گرفتار ہوئے تاہم گینگ کا سرغنہ جہانگیر خان اشتہاری قرار دے دیا گیا جس کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹم کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی تک مکمل رسائی دی جنہوں نے سائنسی ٹیکنالوجی کو استعما ل میں لاتے ہوئے ”پہلوان“ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا،ملزم کی نشان دہی پر اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں روانہ ہیں،ڈی پی او خالد ہمدانی نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کی گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ملزمان کی گرفتاری سے کریمنلز کی کمر ٹوٹ جاتی ہے،ڈی پی او نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کے دوران وہ تمام وارداتیں ٹریس کی جائیں جس میں یہ گینگ شامل رہا،اگر ان وارداتوں کا تعلق اٹک سے باہر کے اضلاع سے ہو تو متعلقہ اضلاع کی پولیس سے روابط کر کے قانون طریق کار اختیار کیا جائے،ڈی پی او نے کہا کہ مجھے اس ملزم کی تفتیش کی پراگرس سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے۔

ترجمان اٹک پولیس