سوشل میڈیا پر ڈی پی او خالد ہمدانی کی کمانڈ میں کام کرنے والی اٹک پولیس کی پروفیشنل پولیسنگ کا اعتراف

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف اٹک پولیس کی پیشہ وارانہ کارروائیوں سے جرائم کی شرح کم جبکہ وارداتوں کے ٹریس ہونے اور ریکوری کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا،سوشل میڈیا پر ڈی پی او خالد ہمدانی کی کمانڈ میں کام کرنے والی اٹک پولیس کی پروفیشنل پولیسنگ کا اعتراف۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران اٹک پولیس کی جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف نتیجہ خیز کاررائیوں سے عوام اور اٹک پولیس کے مابین فرینڈلی اور کمیونٹی پولیسنگ میں عملاً اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ مہینے کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں پولیس نے ضلع کی تاریخ کی تیز ترین ریکوری بھی کی اور مالیت کے اعتبار سے ماہ فروری میں ہونے والی ریکوری ایک ریکارڈ ہے،بین الصوبائی ڈکیت گینگز کے اہم ارکان کی گرفتاری کو بھی سماجی اور عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے،سوشل میڈیا پر اٹک پولیس کی کارکردگی کا کھلے عام اعتراف کیا جا رہا ہے،سماجی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے بطور سوشل میڈیا صارفین اپنے کمنٹس میں کہا کہ اٹک ضلع کو جس طرح کی پولیسنگ کی ضرورت تھی خدا کے فضل و کرم سے اسی نوعیت کی پولیسنگ شروع ہو چکی ہے جس کا سارا کریڈٹ ڈی پی او خالد ہمدانی کو جاتا ہے،بعض صارفین نے کہا کہ مستحکم فرینڈلی پولیسنگ کی وجہ سے اٹک پولیس تبدیلی والا پولیس چہرہ بن چکی ہے،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تک ہر شخص کی بآ سانی رسائی کو بھی سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے،ڈی پی او آفس سمیت پولیس کے تمام دفاتر اور تھانوں میں چٹ سسٹم کے خاتمے کو بھی کمیونٹی پولیسنگ کے استحکام کا ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے،تھانوں میں مقدمات کی فری اور فوری رجسٹریشن کو بھی ڈی پی او خالد ہمدانی کی پروفیشنل پولیسنگ کی تازہ مثال قرار دیا گیا ہے، صارفین کی جانب سے اٹک پولیس میں نافذ کی گئی ڈی پی او کی نئی اور جدید پالیسی ”قانون شکن کو چھوڑنا نہیں اور قانون پسند کو چھیڑنا نہیں“ کو جدید تقاضوں سے ہم آہمنگ قرار دیا گیا ادھر ڈی پی او خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ اٹک پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ جس انداز میں کر رہی ہے وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی مرہون منت ہے،ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص چھٹی والے دن سمیت کسی بھی وقت اور کبھی بھی مجھے آسانی سے کسی ریفرنس کے بغیر مل سکتا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس