محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی سکھ یاتریوں کی آمد پر مختلف محکمہ جات کے نمائندگان سے سکیورٹی نقطہ نظر سے میٹنگ ۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال ماہ اپریل بیساکھی کے موقع پر بھارت اور دیگر ممالک اور پاکستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتری سری پنجہ حسن ابدال اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے تشریف لاتے ہیں ۔جن کی سکیورٹی اور دیکھ بھال کے انتظامات محکمہ اوقاف سر انجام دیتا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس اٹک مختلف محکمہ جات سے مل کر ان کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے مختلف محکمہ جات کے نمائندگان کے ساتھ سری پنجہ حسن ابدال میں میٹنگ کی ۔جس میں اے سی حسن ابدال ، سی ایس او ٹو ڈی پی او اٹک ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال ،محکمہ اوقاف کے افسران ،سپریٹنڈنٹ واپڈا ،ریلوے انتظامیہ،ریلوے پولیس ،سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ ،اینٹیلی جنس ایجنسی،ریسکیو 1122،ٹریفک پولیس کے نمائندگان ،ڈی ایس پی حسن ابدال اور ایس ایچ اوز سرکل حسن ابدال نے شرکت کی ۔دوران میٹنگ سکھ یاتریوں کی آمد و رفت اور قیام اور سکیورٹی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے ۔تمام محکمہ جات کے نمائندگان نے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ۔ ڈی پی او اٹک نے تمام محکمہ جات کے نمائندگان سے پیش کی گئی تجاویز پر سکیورٹی نقطہ نظر سے فرداً فردا ًڈسکس کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے ٹریفک پولیس انچارج کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں کی آمد پر ٹریفک کے بہاؤاور کنٹرول کرنے اورپارکنگ کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں ۔ڈی پی او اٹک نے ایمر جنسی حالات میں ریسکیو 1122کو تین ریسکیو گاڑیاں سٹینڈ بائی رکھنے کے ہدایت کی اور محکمہ واپڈا کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی اور اضافی جنریٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ڈی پی او اٹک نے اٹک پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر سکیورٹی نقطہ نظر سے انتظامات مکمل کریں تاکہ سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا سکے ۔ ترجمان اٹک پولیس

