دو کروڑسے زائد مالیت کی واردات میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا دوسرا ملزم بلال گرفتار،گینگ کا سرغنہ پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں کام کرنے والی اٹک پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، دو کروڑسے زائد مالیت کی واردات میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا دوسرا ملزم بلال گرفتار،گینگ کا سرغنہ پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کچھ عرصہ قبل جی ٹی روڑ پر 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی واردات کی گئی جس میں روئی سے لدا ٹرالر ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر چھین لیا وقوعہ کا مقدمہ تھانہ صدر اٹک میں درج کیا گیا،پولیس نے ایک ملزم اسد اللہ کا گرفتار کیا جو بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا،ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع کے رہائشی ملزمان پر مشتمل گینگ کام کر رہا ہے جس کا وہ سرغنہ ہے،ملزم نے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی واردات سمیت مختلف وارداتوں میں اپنے گینگ کے مختلف افراد کے ملوث ہونے کے حوالے سے بتایا،پولیس نے ملزم کی نشان دہی پر ڈکیتی کی واردات میں چھینا جانے والے روئی سے لدا 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ٹرالر بھی بر آمد کیا،پولیس نے گزشتہ روز اس گینگ کے دوسرے ملزم بلال کو بھی گرفتار کر لیا جس کا تعلق بھی صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقہ ہری پور سے بتایا جاتا ہے،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ملزمان کی گرفتاری سے ایسی وارداتیں بھی ٹریس ہو جاتی ہیں جو کہ نہ صرف ان ٹریسڈ ہوتی ہیں بلکہ اکثر اوقات ایسی وارداتوں کا پتہ بھی چل جاتا ہے جو بوجہ پولیس میں رپورٹ نہیں ہوتیں،ڈی پی اونے ہدایت کی کہ اس بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے باقی ملزمان اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے تاکہ بدترین قانون شکنیوں میں ملوث پورے گینگ کا قانون کے ہاتھوں خاتمہ ہو سکے،
ترجمان اٹک پولیس