محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا منشیات فروشوں کے خلاف 24/7 آپریشن کرنے کا حکم،پولیس نے عالمی منڈی میں لاکھوں روپے مالیت کی 14 کلو 384 گرام برآمد کرکے 10 ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ضلع اٹک کے ےتمام ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا سپیشل ٹاسک دیا جس کے نتیجے میں اٹک پولیس نے 14کلو384گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی جس کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدخالد ہمدانی نے منشیات فروشی کواخلاقی جرائم کی بدترین قسم قرار دیتے ہوئے اٹک پولیس کومنشیات فروشوں کے خلاف 24/7آپریشن کرنے کا خصوصی حکم دیا۔جس کے تحت تھانہ صدر اٹک پولیس نے ملزم آصف سے600 گرام چرس،خرم شہزاد سے ایک کلو1264گرام چرس،اٹک خورد پولیس نے ملزم عابد فرمان اور ملزمہ زکیہ سے 7900 گرام چرس،تھانہ پنڈی گھیپ نے ملزم جاوید سے1100 گرام چرس،تھانہ انجراء پولیس نے ملزم عابد وقاص سے 1200 گرام چرس،ملزم عالمگیر سے 520 گرام چرس،تھانہ باہتر پولیس نے ملزم نعیم خان سے 700 گرام چرس،تھانہ فتح جنگ پولیس نے ملزم مقصود سے 20لیٹر شراب جبکہ تھانہ سٹی حسن ابدال نے ملزم سہیل سے10لیٹر شراب بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے،ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس افسران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر دیتی ہے،انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی جب تک ختم نہیں ہوتی اس وقت تک منشیات نوشی کا خاتمہ نا ممکن ہے۔جس وقت اٹک ضلع میں منشیات فروشی ختم ہو گی اس وقت یہ آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔
ترجمان اٹک پولیس


