محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 15.03.2020
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت نے جو ایس او پی جاری کئے ہیں ان پر مکمل عمل در آمد کروایا جائے گا،معاشرے کو اس موذی وبا سے بچانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا،اسی میں معاشرتی مستقبل کی بھلائی ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے24/7پولیسنگ کے تسلسل میں اتوار کے روز کیمپ آفس میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی پی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت نے جو اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے ہیں ان پر گراس روٹ لیول تک عمل کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ نے ان احکامات پر عمل در آمدکے لئے معاشرے کے اہم طبقات سے رابطہ کر لیا ہے،سب نے کرونا وائرس کی موذی وبا کو روکنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،اٹک پولیس بھی کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم میں بھر پور حصہ لے گی جبکہ پولیس اہلکاروں کو بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے ان ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا جوحکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں،ڈی پی او نے کہا کہ معاشرے کوکرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوامی اجتماعات پر پابندی کے حوالے سے حکومت نے جو احکامات دئیے ہیں ان پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا.
ترجمان اٹک پولیس