ڈی پی او اٹک کی طرف سے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل در آمد شروع

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز 15.03.2020
ڈی پی او اٹک کی طرف سے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل در آمد شروع،ایران سے واپس آنے والے 7/8سو مردو خواتین زائرین کی بسوں کو حفاظتی حصار میں لے کر چکری سے جھاری کس تک پہنچا دیا گیا،ڈی پی او حکومتی ٹریولنگ ایڈوائزری پر عمل در آمد کی خود نگرانی کرتے رہے،تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی طرف سے ویڈیو لنک کانفرنس پر پنجاب حکومت کی جو ہدایات دی گئی تھیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے فوری عمل در آمد شروع کر دیا،ایران سے واپس آ کر گلگت بلتستان جانے والے 7/8سو مردو خواتین زائرین کی 20بسوں کو چکری انٹر چینج سے اٹک پولیس نے اپنی تحویل میں لیا، اس بات کو سو فیصد یقینی بنایا گیا کہ کوئی زائر کسی جگہ پر نہ اترے،ڈی ایس پی حضرو،ایس ایچ او سٹی حسن ابدال،ایس ایچ او صدر ھسن ابدال،ایس ایچ او نیو ائیر پورٹ کے ہمراہ پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں اور ٹریفک پولیس کا عملہ زائرین کی گاڑیوں کو سکواڈ کر رہا تھا،ڈیپی او اس سارے عمل کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کرتے رہے،اٹک پولیس نے حکومتی ایس او پیز کے تحت 20بسوں کے اس قافلے کو جھاری کس تک پہنچا کر صوبہ خیبر پختون خواہ پولیس کے حفاظتی حصار میں دیا،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی ایس او پیز کی ایک ایک شق پر عمل درآمد کو میں خود یقینی بناؤں گا۔
ترجمان اٹک پولیس

   

Sunday, March 15, 2020