ڈی پی او کی ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے ساتھ ملاقات،تاجر برادری نے اٹک پولیس کی کارکردگی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے قیام امن اور قانون کے نفاز کے لئے مکمل تعاون کا اعلان

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈی پی او کی ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے ساتھ ملاقات،تاجر برادری نے اٹک پولیس کی کارکردگی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے قیام امن اور قانون کے نفاز کے لئے مکمل تعاون کا اعلان، ڈی پی او کو ”محافظ اٹک“کا خطاب دے دیا گیا،ڈی پی او کی طرف سے تاجروں کے ساتھ 24/7رابطے کی یقین دہانی کروا دی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان سے میٹنگ کی جس میں انجمن تاجران اٹک کے نائب صدر حاجی محمد اکرم،انجمن تاجران حضرو کے صدر سلیم خان زئی،مینا بازار اٹک کے صدر ساجد محمود،انجمن تاجران حسن ابدال کے صدر چودھری جمشید،انجمن تاجران فتح جنگ کے صدر محمد فیاض اور انجمن تاجران پنڈی گھیپ کے صدر تاج گل خان سمیت دیگر تاجر راہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں تاجر برادری کے نمائندوں نے کہا کہ ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں جو پولیسنگ ہو رہی ہے وہ اٹک کی تاریخ کی سب سے کامیاب،عوام دوست اور نتیجہ خیز پولیسنگ ہے جس کی بدولت قانون شکن قانون کے شکنجے میں آ رہے ہیں عوام کو تھانوں میں میرٹ پر انصاف مل رہا ہے،اٹک پولیس عملی طور پر ہر قسم کے دباؤ سے آزاد نظر آ رہی ہے،ڈی پی اوکی24/7مانیٹرنگ کمانڈ کی وجہ سے اٹک پولیس کے بروقت ریسپانس کی بدولت ڈکیتی کے دوران عوام سے چھینے جانے والے مال کی ریکوری تیز ترین ہو رہی ہے،تاجر راہنماؤں نے کہا کہ پولیس نے جس طرح روئی سے لدے ٹرالر کو چھیننے والے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے سو فیصد ریکوری کی وہ ضلع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،تاجر راہنماؤں نے کہا کہ ڈی پی او سید خالد ہمدانی تاجر برادری کے جان و مال کے تھفظ کے لئے وہ تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں جو ناگزیر ہیں،ان اقدامات کی وجہ سے تاجر برادری کے اندر مستحکم احساس تحفظ پیدا ہوا ہے،تاجر برادری نے ڈی پی او خالد ہمدانی کو ”محافظ اٹک“ کا خطاب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم قیام امن اور قانون کے نفاذ کے لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسے ضلع میں پولیس کی کمانڈ کر رہا ہوں جہاں کی عوام قانون پسند،قانون دوست اور پولیس کے پشتی بان ہیں،تاجر برادری کے لئے میں باقاعدہ میٹنگ کرتا رہوں گا،تاجر برادری کسی بھی وقت24/7مجھ سے میرے افسران سے رابطہ کر سکتی ہے،ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوپابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی تاجر کی ٹیلی فون کال پر فوری ریسپانس کریں گے اگر تاجر برادری تھانوں یا پولیس دفاتر میں آتی ہے تو انہیں مکمل پروٹوکول دیا جائے کیوں تاجر برادری قانون پسندی کی عملی دلیل ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, March 16, 2020