ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر دنیا بھر میں پھیلی وباء کرونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظت کے لیےماہر ڈاکٹرز کا پولیس لائن میں افسران سےبریفنگ سیشن۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر دنیا بھر میں پھیلی وباء کرونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظت کے لیےماہر ڈاکٹرز کا پولیس لائن میں افسران سےبریفنگ سیشن۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے اور پاکستان میں بھی کرونا کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔دیگر محکمہ جات کی طرح محکمہ پولیس جو کہ امن و امان اور عوام کی حفاظت کے پیش نظر 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے اور عوام الناس سے براہ راست واسطہ پڑتا ہے ۔پولیس کے افسران اور جوانوں کی حفاظت کے لیے کرونا جیسے موذی مرض سے بچاؤ اور آگاہی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل پولیس لائن میں ایک بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں ضلع پولیس ،ٹریفک پولیس ،ایلیٹ پولیس فورس ،داخلی اور خارجی پکٹس پر تعینات پولیس کے جوانوں نے شرکت کی ۔ڈاکٹر محمد ریاض اور ڈاکٹر محمد فہیم نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔پولیس کے افسران اور جوانوں کو ہاتھ دھونے اور روز مرہ زندگی میں کرونا سے بچاؤ کے بارے میں بتلایا اور عملی طور پر ہاتھ دھونے کے طریقے بتلائے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, March 17, 2020