اٹک پولیس تھانہ اٹک خورد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 03بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،مقدمات درج۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
تفصیلات کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر میں داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے تھانہ اٹک خوردکی پولیس ٹیم نے ایس ایچ او عابد علی شاہ کی زیر نگرانی سرچ پارک اٹک خورد سے بھاری مقدار میں منشیات (چرس+افیون) برآمدکر کے تین بدنام زمانہ منشیات فروش ۔1.سفر مراد ولد مراد اللہ سکنہ حال دارالسلام اٹک کے موٹر سائیکل نمبر AKL-2288 سے 1060گرام افیون 2. محمد آصف ولد عاشق سکنہ بھکر کے عقب میں بیٹھی رضیہ بی بی زوجہ محمد آصف جو موٹر سائیکل نمبر BBK-1525 پر بیٹھے تھے سے 2000گرام چرس اور 500 گرام افیون 3.سہیل ولد فور دل سکنہ بجنال راولپنڈی کے عقب تسلیم اختر زوجہ فیض عالم موٹر سائیکل نمبر RIR-9202 پر بیٹھی تھی موٹر سائیکل سے 3000 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ضلع اٹک کی عوام کو ناامید نہیں ہونے دیں گے اور اٹک کو منشیات فروشوں سے پاک کر کے دم لیں گے ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, March 18, 2020