اٹک پولیس کی قیام امن اور قانون کے نفاذ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف تاریخی کاروائی ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کی قیام امن اور قانون کے نفاذ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف تاریخی کاروائی ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس تھانہ صدر حسن ابدال نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عالمی منڈی میں لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن کے 13 پیکٹ کل وزن 6500 گرام برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے منشیات فروشی کو اخلاقی جرائم کی بدترین قسم قرار دیتے ہوئے اٹک پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف 24/7خصوصی آپریشن کرنے کا حکم دیا جس کے تحت کاروائی کرتے ہوئےڈی ایس پی حسن ابدال اسلم ڈوگر اور ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد نے اپنی ٹیم کے تعاقب کر کے علاقہ تھانہ صدر حسن ابدال سے منشیات فروش عبدالنبی ولد نیاز میر سکنہ جمرود کے پی کے سے 13 پکٹ ہیروئن برآمد کر کے ایک کار GLI ATN-571 قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ جب تک منشیات فروشی ختم نہیں ہوتی اس وقت تک منشیات نوشی کا خاتمہ ناممکن ہے اور منشیات فروشو ں کے خلاف آپریشن زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کامیابی سے جاری رہے گا۔
ترجما ن اٹک پولیس

 

   

Wednesday, March 18, 2020