ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں اٹک پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں اٹک پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔صدر حسن ابدال پولیس کی 15کی کال پر بروقت کاروائی ۔کچہ موڑ حسن ابدال سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے والے ملزمان پنڈی پشاور موٹروے پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ۔چھینی ہوئی گاڑی اورواردات میں استعمال شدہ گاڑی کے ساتھ ساتھ SMGکلاشنکوف برآمد۔
تفصیلات کے مطابق فرقان ولد زاہد اقبال سکنہ برہان نےایمر جنسی 15 پر کال کی کہ وہ پنڈی سے اپنی گاڑی نمبری RIV-6790کیری ڈبہ سے واپس آ رہا تھا کہ کچہ موڑ علاقہ تھانہ صدر حسن ابدال میں تین ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے گاڑی روک کر چھین کر لے گئے ہیں جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی حسن ابدال اسلم ڈوگر اور ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے ڈکیتوں کا پیچھا کیاتو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی تاہم پشاور پنڈی موٹروے پر کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2ملزمان کو گرفتار کر کےان سے چھینی ہو ئی گاڑی (کیری ڈبہ نمبری RIV-6790 ) واردات میں استعما ل شدہ گاڑی اور ملزمان سے SMGکلاشنکوف برآمد کر لی۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے کامیاب پولیسنگ پر ڈی ایس پی حسن ابدال اور ایس ایچ او صدر حسن ابدال کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کی پولیسنگ ہی کمیونٹی اور فرینڈلی پولیسنگ کہلوائی جانے کی حقدار ہے ،انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کاروائی سے جب عوام کے مسائل حل ہوں گے تو عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوں گے ۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کو جس وقت بھی کسی قسم کی قانون شکنی کی اطلاع ملے تو اسے فوری رسپانس کر کے ملزمان کو گرفتار کرنا ہوگا تاکہ عوام کا پولیس کے اوپر اعتماد بحال ہو سکے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, March 18, 2020