اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 10ملزمان گرفتار۔

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 10ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7565گرام چرس برآمد،شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کل 85لیٹر شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے منشیات فروش شفیق علی خان ولد رفیق علی خان ساکن شیں باغ خورد تحصیل و ضلع اٹک سے 1150 گرام چرس برآمد،منشیات فروش عمران خان ولد غلام سرورساکن محلہ سکندر آباد شیں باغ تحصیل و ضلع اٹک 1340گرام چرس برآمد کی اور منشیات فروش عامر شہزاد ولد یعقوب خان سکنہ محلہ چوہا سروالہ تحصیل و ضلع اٹک 1460گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیا۔تھانہ رنگو کی ٹیم نے منشیات فروش ذاکر شاہ ولد عبداللہ شاہ سکنہ محلہ ڈھب کورونہ لاہور پورے تحصیل لاہور ضلع صوابی سے 1215گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے منشیات فروش شیر محمد ولد نثارعلی خان سکنہ حال محلہ صادق آباد فتح جنگ سے 1100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے منشیات فروش نوید اللہ خان ولد ابراہیم خان ساکن محلہ میر خانی خیل تحصیل و ضلع لکی مروت سے 1300 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے شراب فروش عبدالراوف ولد محمد امیر ساکن محلہ ممتاز آباد شکر درہ تحصیل و ضلع اٹک سے 80لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ رنگو کی ٹیم نے شراب فروش ساجد ولد عبدالرزاق سکنہ محلہ گہراں والا شمس آبادتحصیل و ضلع اٹک سے 5 لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم شانا جان ولد زرتول سکنہ میامی کابل خیل تحصیل شیوا ضلع نارتھ وزیرستان حال رہائشی کالج موڑ فتح جنگ سے 30 بور پسٹل اور ملزم مظہر حسین شاہ ولد افضال حسین شاہ سکنہ گاوں پکھلا تحصیل فتح جنگ سے 30 بور پسٹل معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزمان کے خلا ف اسلحہ ناجائزرکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Thursday, March 19, 2020