ڈی پی او اٹک کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے 24/7فعال

ڈی پی او اٹک کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے 24/7فعال ۔ پولیس کے اے ایس آئی نے20ہزار روپے رشوت لے کر شادی کی تقریب کی اجازت دے دی،ڈی پی او نے تھانیدار کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا،انکوائری کے بعد ملزم کو محکمانہ سزا کے علاقہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج کروایا جا ئے،ڈی پی او کی ہدائت۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت پنجاب کی ہدائت پر ضلع اٹک میں دفعہ144کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت شادیوں سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی ہے،تھانہ پندی گھیب کے اے ایس آئی عارف نے ایک شخص سے 20ہزار روپے رشوت لے کر اسے شادی کی تقریب کی اجازت دے دی،اس بات کی اطلاع جب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کو ملی تو انہوں نے فوری طور پر اے ایس آئی عارف کو معطل کر کے اسے دفتر طلب کرتے ہوئے چارج شیٹ تھما دی،ڈی پی او نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے حکم دیا کہ واقعہ کی انکوائری 24گھنٹوں میں کر کے رپورٹ پیش کریں جس کی روشنی میں اے ایس آئی عارف کو نہ صرف پولیس رولز کے تحت سخت محک مانہ سزا دی جائے گی بلکہ تھانیدار کے انتہائی لالچی فعل کے خلاف اینٹی کرپشن سے بھی رجوع کیا جائے اگر اینٹی کرپشن کے قانون کے تحت قانون شکن ثابت ہوتی ہے تو اے ایس آئی کے خلا ف فوری مقدمہ بھی درج کروایا جائے،ڈی پی او نے کہا کہ کورونا ایک عالمی وبا ہے جس کے خلاف ہم نے عالمی اور پاکستانی حکومت کے ایس او پیز کے تحت نہ صرف جنگ کرنا ہے بلکہ ہر قیمت پر جنگ جیتنا ہے،انہوں نے کہا کہ طمع نفسانی کی خاطر اس طرح کی حرکت کرنے والے اے ایس آئی کو محکمانہ قواعد کے مطابق ایسی سزا دی جائے گی جو دوسروں کے لئے باعث عبرت ہو گی۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Friday, March 20, 2020
image: